صوبے میں پٹرول قلت کا معاملہ خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گیا

پشاور۔پشاور اور صوبے میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا ٗ رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دیا ہے ٗ  توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت  پیٹرول پمپس کی بندش نے عوام کے لیے نئی مشکلات اور پریشانیاں پیدا کر دی ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں مل سکا ہے۔

 حکومت کی طرف سے بھی زبانی جمع خرچ اور نوٹس لینے کی خبریں جاری کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا اور تاحال پیٹرول کی فراہمی اور دستیابی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی ہے  پیٹرول کے حالیہ بحران میں حکومت بھی ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ایک طرف پیٹرول کی قلت اور بحران کا مسئلہ ہے تو دوسری طرف پیٹرولیم لیوی ٹیکس بڑھانے کی بھی باتیں ہو رہی ہیں اور ٹیکسز میں اضافہ کر کے قیمتوں کو دوبارہ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔