خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے مزید 9جانیں نگل لیں

پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا نے مزید 9جانیں نگل لیں جبکہ ایک دن میں سب سے زیادہ 679 نئے مریض سامنے آ گئے ٗ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 15ہزار 206تک پہنچ گئی ہے ٗ 619افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں ٗ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 140مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ہے۔

 اب تک 3771مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ گزشتہ روز پشاور میں 5ٗ دیر اپر ٗ کرک میں ایک ٗ ایک اور ایبٹ آباد میں 2افراد لقمہ اجل بنے ٗ پشاور میں سب سے زیادہ 328اموات ہو چکی ہیں ٗ متاثرین کی تعداد بھی 5516تک پہنچ گئی ہے ٗ دوسرے نمبر پر سوات ہے جہاں پر 54اموات اور 1409مریض سامنے آئے ہیں۔