پشاورہائیکورٹ کاماتحت عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ

پشاور۔ پشاور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے تمام ماتحت عدالتوں کے ججز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے کارکردگی کا جائزہ متعلقہ اضلاع کے ججز کیساتھ باقاعدہ آن لائن اجلاس کے ذریعے لیا جائے گا اوراجلاس کے انعقاد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اس ضمن میں پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے تمام اضلاع کے ججز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ججز کیساتھ شیڈول کے مطابق ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں ججزکی کارکردگی کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی دانشوارانہ فضیلت کا فیصلے کی جانچ پڑتال، انتظامی و مالی امور، ایچ آر اور مستقبل کے گولز سے متعلق بھی بحث ومباحثہ کیا جائے گاآن لائن اجلاس کا سلسلہ آج سے شروع کیا جائے گا اورپہلے مرحلے میں کوہاٹ ڈویژن کے ججز کے ساتھ ویڈیوکانفرنس منعقد کی جائے گی ججز کو اجلاس میں شرکت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔