پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پشاور۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد بین الاضلاعی اور دیگر شہروں کو چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں پچاس سے ساٹھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں تمام ٹرانسپورٹ یونین کے صدور اور عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے اپنے خطاب میں خان زمان آفریدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپوٹروں نے بھی کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

 کیونکہ جس طرح پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے ساتھ ہی کرایوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اسی طرح قیمتیں ہونے پر کرایوں میں بھی کمی آئیگی انکا کہناتھا کہ ٹرانسپورٹر حکومتی احکامات کے مطابق  صوبہ کے تمام اضلاع اور دیگر پنجاب کے مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں کمی کررہی ہے جس کے مطابق ہر ضلع اور شہر کو جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں پچاس سے ساٹھ روپے تک کمی کردی گئی ہے۔