گیند کوتھوک سے چمکانے پر پابندی پیسرزکوروبوٹ بنادے گی، وسیم اکرم

پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے خبردار کیاکہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی فاسٹ باﺅلرز کو روبوٹ بنادے گی۔

باﺅلرز آئیں گے اور بغیر سوئنگ کے باﺅلنگ کرکے چلے جائیں گے، یہ میرے لیے بھی عجیب صورتحال ہے کیونکہ میں خود گیند کو تھوک سے چمکاتے اور سوئنگ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ وسیم اکرم نے مزید کہاکہ میں بھی اس مشکل وقت میں احتیاطی تدابیر کا حامی ہوں، باﺅلرز کو سوئنگ کیلئے گیند کے پرانے اور کھردرے ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔

 
انھوں نے کہا کہ ویسلین بھی گیند کو چمکانے کیلئے استعمال ہوسکتی ہے لیکن بہرحال ہم دیکھیں گے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں کیا صورتحال رہتی ہے۔