پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے مزید 10جانیں لے لیں ٗ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 642ہوگئی ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 628مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد 16ہزار 415ہوگئی ٗ اب تک 4072مریض صحت یاب ہوئے ہیں
گزشتہ روز پشاور میں 4ٗ دیر لوئر ٗ کوہاٹ میں ایک ٗ ایک ٗ ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں 2ٗ 2افراد کورونا کا شکار بنے واضح رہے کہ گزشتہ روز 163مریضوں نے مہلک وائرس کوشکست دی ٗ پشاور میں اب تک 335اموات اور 5851مریض سامنے آچکے ہیں۔