لاک ڈاﺅن کا تعین کرنے میں ہی ہم نے تین ماہ ضائع کر دیئے،“ علی ظفر

 


 پاکستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی وبائی صورتِ حال پر حکومتی اور عوامی طرزِ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جب ہم انسان انتہائی غیرمنظم حالت اِدھر سے ا±دھر بھٹک رہے تھے تو اسی اسی دوران کورونا وائرس انتہائی منظم اور بھرپور انداز میں تباہی پھیلا رہا تھا۔

”ہم نے تین ماہ تو صرف یہ طے کرنے میں ہی لگا دیئے کہ لاک ڈاو¿ن کیسا ہونا چاہیے: اسمارٹ لاک ڈاﺅن/ سیلیکٹڈ لاک ڈاﺅن/ سخت لاک ڈاﺅن/ ”اوئے ت±و“ لاک ڈاﺅن یا پھر سرے سے کوئی لاک ڈاو¿ن ہی نہیں کرنا۔“
اسی کے ساتھ انہوں نے سینئر صحافی عمر قریشی کی ایک ٹویٹ بھی شیئر کروائی تھی جس میں لاہور کے مختلف علاقوں میں 16 سے 17 روز تک مکمل لاک لاک ڈاﺅن کی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔