پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے اپنی اچانک شادی اور مسجد نبوی میں نکاح کا قصہ سنادیا۔ حال ہی میں انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے مدینے میں نکاح کے بعد، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرے کی تصاویر شیئر کیں اور نکاح کا اعلان کیا۔
اداکار عمر شہزاد نے ایک نجی ٹی وی شو میں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کے سوال پر بتایا کہ ان کی شادی کی بات چیت دونوں خاندانوں میں جاری تھی۔ لیکن مسجد نبوی میں نکاح کا فیصلہ دونوں نے باہمی رضامندی سے کیا تھا۔ عمر نے بتایا کہ نکاح سے قبل انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ ازدواجی زندگی کا آغاز مسجد نبوی میں کرنا چاہتے ہیں، جس پر اہلیہ جذباتی ہو گئیں۔
عمر نے بتایا کہ اللہ نے ان کے نکاح کے معاملات آسان کر دیے اور ان کے خاندان کے 21 افراد نے نکاح میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دوست نے انہیں بتایا کہ مسجد نبوی میں نکاح کے قواعد سخت ہیں، مگر ایک عالم نے ان کے نکاح پڑھوانے کی رضامندی ظاہر کی۔ نکاح کے بعد سب کچھ بخیروعافیت ہو ۔گیا