پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد اپنے وزن میں اضافے کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نہیں بلکہ خوش ہیں۔
کومل میر نے یہ بات اپنی دوست اداکارہ یشما گل کے کیفے میں دوستوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی، جہاں حبا علی اور دیگر اداکارائیں بھی موجود تھیں۔ کومل میر نے ہنستے ہوئے اپنی دوستوں کو باڈی بلڈر کی طرح اپنا بازو دکھاتے ہوئے کہا، "اب میں تگڑی ہوگئی ہوں"۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بھی پیغام دیا کہ "ہمیں اپنی ذات سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے، اور اصل خوبصورتی خود اعتمادی میں ہے"۔ کومل نے کہا کہ خوبصورتی کا کوئی مخصوص معیار نہیں ہوتا، اور ہر شخص اپنی نوعیت میں خوبصورت ہوتا ہے۔