معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو خان پر عائد تھیٹر پابندی اب ختم کر دی گئی ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت، عظمیٰ بخاری کی مداخلت کے بعد، اداکارہ کو دوبارہ تھیٹر میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
خوشبو خان پر پہلے ڈرامہ ایکٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی۔
دو روز قبل، اداکارہ نے الحمراء میں وزیر اطلاعات کے دفتر جا کر پابندی ہٹانے کی درخواست دی، جس کے بعد پنجاب آرٹس کونسل نے انہیں صوبے بھر کے تھیٹروں میں پرفارم کرنے کی اجازت دے دی۔