حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
کم داؤد نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں۔" ان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پنجاب کے شہری علاقوں پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کیے گئے جن میں 26 افراد شہید اور 43 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
کم داؤد کے جذباتی پیغام نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور ان کے اس اظہارِ یکجہتی کو سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے ان حملوں کے فوری بعد بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، 7 ڈرونز، ایک انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور متعدد بٹالین مراکز کو تباہ کر دیا۔
