شاہ رخ کا ہار اکیڈمی ایوارڈز میں توجہ کا مرکز، قیمت حیران کن

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے آئی آئی ایف اے 2025 ایوارڈز میں اپنی منفرد فیشن حس سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

انہوں نے کالے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیرے کا ایک شاندار ہار پہنا، جو تقریب کا مرکزِ نگاہ بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس ہیرے کے ہار کی قیمت 50 سے 75 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہے، جو نوائیڈا میں دو اپارٹمنٹس کی قیمت کے برابر ہے۔

یہ ہار 'لیسٹا' کمپنی کا تیار کردہ ہے، جس میں سفید سونا اور ہیرے استعمال کیے گئے ہیں۔