پشاور۔آئندہ مالی سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں 1.8 ارب کی لاگت سے ورسک روڈ سے ناصر باغ تک رنگ روڈ کے شمالی سیکشن کو مکمل کیا جائیگا ٗ پشاور ترقیاتی پروگرام کیلئے 55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ٗ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ گراؤنڈ ارباب نیاز سٹیڈیم کی بحالی کے لئے 44 کا فنڈ مختص کیا گیا ہے ٗ 30 کروڑ روپے صوبے میں دیہی سڑکوں کی بحالی پر خرچ ہونگے۔
صوبے بھر میں پارکس کی ترقی کے لئے خاطر خواہ رقم خرچ کی جائے گی ٗپہلی مرتبہ تمام ڈویژن میں روڈ کی تعمیر اور بحالی کے لئے 3.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے پشاور، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں 835 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ٗصوبے بھر میں شہری علاقوں کی بہتری کے لئے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے یورپین یونین کی مدد سے 3.9 ارب روپے منتخب اضلاع میں بنیادی انفراسٹرکچر اور میونسپل خدمات کی ترقی کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔