پشاور۔تھانہ انقلاب کے علاقہ سوڑیزئی پایاں میں مسلح بھائیوں نے ساتھی کے ہمراہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے دو جگری دوستوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق نیاز محمد ولد رحیم داد اور فریق دوئم منصف ولد حمید کے مابین عرصہ دراز سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی ہے
گزشتہ روز منصف، معاذ پسران حمید خان اور نصیر ولد خواص نے فریق دوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نیاز محمد ولد رحیم داد اور اس کا دوست راز خان ولد شمس الاسلام جا ں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔