گھر بیٹھے اپنے لعاب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق ایک ایسے ٹیسٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ گھر بیٹھے اپنے لعاب پر ٹیسٹ کرنے سے یہ جان سکیں گے کہ وہ اس وائرس سے متاثر تو نہیں ہیں۔

اس ٹیسٹ کے لیے سواب جیسے طریقے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

اس ٹرائل میں 14 ہزار سے زائد افراد سمیت ضروری خدمات سرانجام دینے والے ورکرز اور ان کے ساتھ رہنے والے لوگ شامل ہوں گے۔

ساو¿تھ ہمپٹن یونیورسٹی کا یہ تجربہ چار ہفتوں تک جاری رہے گا اور ماہرین کو امید ہے کہ لعاب سے ٹیسٹ کرنے کا طریقہ لوگوں کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گا۔ سواب کا طریقہ قدرے تکلیف دہ ہے اور اسے ناک یا گلے میں اندر تک لے جانا پڑتا ہے۔

اس تجرے میں شامل یونیورسٹی کے عملے کے کچھ افراد اپنے ہفتے بھر کے لعاب کے نمونے لیب کو مہیا کریں گے۔

ماہرین کے خیال میں اس طریقے سے ایک گھنٹے کے اندر ٹیسٹ کے نتائج گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس وقت سواب کے طریقے سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پر خاصا وقت صرف ہو جاتا ہے۔