پشاور۔پولیو کی طرح کوروناوائرس کے نمونے بھی سیوریج سے لینے پر غور و خوض شروع کردیا گیاہے سیوریج میں وائرل لوڈ کو ٹیسٹ کے ذریعے دیکھا جائے گا ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چل جائے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس منتقل ہوا ہے ٗکورونا وائرس آنسو ٗتھوک ٗ پیشاب اور پاخانہ میں بھی پایا جاتا ہے ٗ وائرس نگیٹو ہونے کے دو ہفتے بعد تک بھی پیشاب اور پاخانہ میں وائرس موجود رہتا ہے
ذرائع کے مطابق جس علاقے میں وائرل لوڈ زیادہ ہو اس کو بند کردیا جائے گا جبکہ اس علاقے میں وائرل لوڈ آدھے سے بھی کم رہ جائے گا پھر اسے کھول دیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور میں بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں مختلف علاقوں کے مکینوں کے گھروں میں جا کر ان کے نمونے حاصل کرنے پر بھی غورکیا جارہاہے۔