پشاور۔پشاور سمیت ملک بھر کی تمام نجی لیبارٹریوں کو کوویڈ 19سمیت تمام تشخیصی ٹیسٹوں کے نرخ ریسپشن پر آویزاں اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ٗاس ضمن میں تما م صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں
حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ نجی لیبارٹریاں کوویڈ 19کے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے من مانے نرخ وصول کر رہی ہیں اور 4ہزار سے 10ہزار روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں اسی طرح کوویڈ 19سے متعلقہ دیگر ٹیسٹوں کے نرخوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کیاگیا ہے ٗ جس پر حکومت نے تمام نجی لیبارٹریوں اور کولیکشن سنٹروں کو ٹیٹوں کے نرخ ریسپشن پر آویزاں کرنے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ٗ۔