پشاور۔تھانہ انقلاب کے علاقہ سوڑیزئی میں حجرے کے اندر پراسرار قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کو سابق سسر نے اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کرادیا پولیس نے سسر اور اجرتی قاتل کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاجبکہ اجرتی کی نشاندہی پر قتل کے عوض ملنے والی 3 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے اس ضمن میں ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے بتایاکہ 10 جون کو ساجد ولد زرغون شاہ سکنہ سوڑیزئی پایان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بھائی انوارالحق کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے جس مقدمہ درج کرکے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ان کی سربراہی میں ڈی ایس پی گران اللہ اور ایس ایچ او انقلاب تحسین اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا
اس کے دوران شک گزرنے اور بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم منصف ولد منیف عرف طورے سکنہ سوڑیزئی پایاں کو حراست میں لیکر تحقیقات کادائرہ بڑھایا تو ملزم نے انکشاف کیاکہ اس نے جاوید اقبال ولد فضل الرحمن سکنہ محمد گل چوک میرہ سوڑیزئی پایان سے تین لاکھ روپے اجرت پرلیکر مقتول کو قتل کیا جس پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جاوید اقبال کو بھی حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ملزم جاوید اقبال نے بیٹی کے رشتہ تنازعہ پر ملزم منصف کے ذریعے اپنے سابق داماد کو قتل کرایا جس کی نشاندہی پر آلہ قتل اور قتل کے عوض دی گئی نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔