پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں سر گرم موٹر کار لفٹر گروہ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ مسروقہ گاڑیاں پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزموں کی نشاندہی پر تین گاڑیاں اور پارٹس برآمد کرلئے گئے
گزشتہ روز ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو اطلاع ملی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں کچھ افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی کرکے یوسف ولد لعل محمد، تواب ولد عبد الوہاب ساکنان افغانستان حال قمر دین گڑھی اور ممتاز ولد سیال رحمان سکنہ قمر دین گڑھی کو گرفتار کر لیا جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔