پشاور۔کورونا سے بچاؤ کی دواؤں اور انجکشن کی بلیک میں فروخت شروع ہو گئی ہے ٗڈرگ پرائس کمیٹی نے کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے ریمڈس ویرا انجکشن کی قیمت مقرر کردی ہے جس کے مطابق 100ایم ایل ریمڈس ویر دونوں اقسام کے محلو ل اور پاؤڈر کی قیمت 10ہزار 873روپے مقرر کی گئی ہے انجکشن کی پاکستان میں تیاری یا درآمد کی صورت میں مذکورہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔
پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والے ڈیکسا میتھا زون انجکشن کی برانڈ ہو ل سیل کی قیمت 450روپے جبکہ ریٹیل کی قیمت 528روپے تھی تاہم ان کی قیمت 800سے 1000تک پہنچ گئی ہے۔