پشاور۔ تہکال کے رہائشی ردیع اللہ عرف عامرے کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے پولیس حکام کے مطابق 18 جون کو عامرے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ نشہ کی حالت میں ایس ایس پی آپریشنز ٗ ایس پی سٹی اور دیگر حکام کو گالیاں دے رہا تھا تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کیا تو معلوم ہواکہ عامرے نے تھانہ یکہ توت کے علاقہ میں ویڈیو بنائی ہے جبکہ عامرے تہکال میں رہتا ہے جس پر تہکال پولیس نے کاروائی کرکے اسے گرفتار کیا اور پھر تشدد کرنے کے بعد افسران کے حکم پر اسے یکہ توت پولیس کے حوالے کیا جہاں اس کیخلاف منشیات ٗ شراب اور اسلحہ کا مقدمہ درج ہوا۔