پشاور۔ معطل ہونیوالے سابق ایس ایچ او تہکال کی عامرے کی گرفتاری ٗ اسے برہنہ کرنے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی وائس ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی وائس ریکارڈ میں سابق ایس ایچ او تہکال شہریار خان چھاپے کے فوراً بعد اپنے ساتھی قربان علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بندے کو گرفتار کرلیا ہے گھر سے برہنہ کرکے لا رہا ہوں افسران نے حکم دیا ہے
وقوعہ یکہ توت کا ہے لہٰذا عامرے کو یکہ توت پولیس کے حوالے کر دو اور ساتھ میں وائس ریکارڈ میں اسے گالیاں بھی دیتا رہا ایک اور ریکارڈ میں سلمان نامی شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عامرے برہنہ کھڑا ہے پھر سہیل نامی شخص کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بندے کو گھر سے برہنہ لا رہا ہوں اس وائس ریکارڈنگ کے لیک ہونے پر افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔