پشاور۔عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا حکومت کو کورونا کی ٹیسٹنگ کیلئے مزید 2پی سی آر مشینیں فراہم کر دی ہیں جبکہ ٹیسٹوں کی یومیہ استعداد 3500سے بڑھ کر 5ہزار ہو جائے گی ٗ صوبے میں صحت یات ہونے والے مریضوں کی شرح 46فیصد ہو گئی ہے ٗ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق 2پولی میریز چین ریکشن مشینیں محکمہ صحت کو فراہم کر دی گئی ہیں جو کورونا ٹیسٹنگ کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں قائم نئی لیبارٹریوں کو دی جائیں گی۔