کورونا فری سکواڈکیلئے پی سی بی کی مہم جاری ہے۔
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی سکواڈ کو کورونا فری بنانے کیلئے پی سی بی بھرپور کوشش کررہا ہے، پیر اور منگل کو مجموعی طور پر 10کرکٹرز کے نتائج مثبت آئے تھے، ان کی عدم دستیابی سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنے کیلئے فی الحال جمعرات کو 5 ریزرو کرکٹرز بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
کسی ہنگامی صورتحال کیلئے مزید ناموں پر بھی غور جاری ہے، معاون سٹاف میں ملنگ علی کے وائرس زدہ ہونے کی وجہ سے مساجر محمد عمران کا سیمپل بھی حاصل کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی ریزرو میں شامل کیا گیا تھا، محمد رضوان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اب روحیل نذیر کا بطور بیک اپ وکٹ کیپر ٹیسٹ کرلیا گیا۔