نیوزی لینڈ نے بھی ویران کرکٹ میدان آباد کرنے کی ٹھان لی، سیزن کا آغاز اکتوبر کے وسط میں ہوگا، موجودہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز، پاکستان، بنگلادیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں سے ہوم سیریز شیڈول ہیں، آئندہ برس کے آغاز پر ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ بھی یہیں سجے گا۔
شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بورڈکو آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔