پاکستانی صارفین کی اکاؤنٹ سیکیورٹی کے لیے فیس بک کے مفید مشورے


 فیس بک پاکستان نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے انتہائی مفید مشورے پیش کئے ہیں۔ ان کی تفصیلات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے جڑے رہنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ آپ کے لئے بھی یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کا بہترین طریقہ سمجھیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کا فیس بک پر اپنے ذاتی ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول ہو۔ اس لئے ہم لوگوں کو انکی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے کارآمد اور سادہ فیچرز پیش کرتے ہیں۔ درج ذیل میں فیس بک صارفین کے لئے کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی نجی معلومات کو زیادہ مستعدی سے محفوظ بناسکتے ہیں:

باقاعدگی سے اپنےاکاؤنٹ سیکورٹی کا جائزہ لیجئے :
آپ سیکورٹی چیک اپ کا فیچر استعمال کرکے جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر مزید سیکورٹی بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے معائنے کے فیچر سے آپ کو اس طرح کی مدد مل سکتی ہے ۔

غیر استعمال شدہ براؤزرز  اور ایپلی کیشنز سے لاگ آؤٹ کیجئے:

ایسی ڈیوائسز سے فوری طور پر لاگ آؤٹ کیجئے جسے آپ نے طویل عرصے تک استعمال نہیں کیا یا آپ انہیں بھول چکے ہیں ۔ اس لئے آپ جن ڈیوائسز اور براؤزرز کو فیس بک کے استعمال کی منظوری دیتے ہیں، صرف انہیں میں لاگ ان ہوں۔

لاگ ان الرٹس حاصل کیجئے:

اگر آپ یہ فیچر فعال کرتے ہیں تو پھر آپکو یہ فائدہ ہوگا کہ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو کسی غیرموافق ڈیوائس یا براؤزر سے لاگ ان کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر فیس بک آپ کو ای میل الرٹ یا نوٹیفکیشن بھیجے گا۔

اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کیجئے:

آپ اپنے پاس ورڈ کو کتنا زیادہ تبدیل کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ کا پاسورڈ زیادہ مضبوط ہو ۔ اپنے فیس بک کا پاس ورڈ  کسی دوسری جگہ کبھی استعمال نہ کیجئے اور کبھی پاس ورڈ کسی اور کو نہ دیجئے۔ اپنے نام یا عام الفاظ کو پاسورڈ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کئجئے ۔ ایسا پاسورڈ رکھیں کہ جس کا اندازہ لگانا مشکل ہو۔

 

فیس بک کے اضافی سیکورٹی فیچرز استعمال کیجئے:

اپنے اکاؤنٹ میں اضافی سیکورٹی حاصل کرنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ دو طرفہ تصدیقی عمل ہے۔ جب کبھی آپ کسی نئی ڈیوائس سے لاگ ان کرتے ہیں تو اس عمل کے ذریعے اضافی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ فیس بک کی جانب سے لاگ ان کا عمل مکمل کرنے کے لئے اسپیشل کوڈ کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن یا ای میل بھیجی جائے گی ۔

حال ہی میں فیس بک نے دو طرفہ تصدیقی فیچر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ آج آپ جب دو طرفہ تصدیقی عمل کی منظوری دیتے ہیں،  تو آپ کو اسکے کام کرنے کے طریقے کا علم ہوجاتا ہے اور آپ کو ٹیکسٹ میسج کا آپشن یا گوگل کی مصدقہ یا ڈوموبائل جیسی مصدقہ ایپلی کیشنز سے لاگ ان کوڈز بھیجنے کی سہولت پیش کی جاتی ہے۔ آپ سیکورٹی اور لاگ ان سیکشن میں اپنی سیٹنگز پیج پر دو طرفہ تصدیقی عمل کے ذریعے باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

فیس بک اکاؤنٹ سے منسلک ایپلی کیشنز کا جائزہ لیجئے

اگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ایپلی کیشنز سے لاگ آن کرنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو آپ ان ایپلی کیشنز کا ترتیب وار جائزہ لیجئے جن سے آپ منسلک ہیں۔ اس سے آپ کو ان بااعتماد اور زیر استعمال ایپلی کیشنز سے اپنا فیس بک اکاؤنٹ منسلک رکھنے میں باقاعدہ مدد ملے گی ۔

فیس بک پر ان تمام ایپلی کیشنز کا جائزہ لینے کے لئے ایپلی کیشن اینڈ ویب سائٹ سیٹنگز کا پیج وزٹ کریں جن سے آپ منسلک ہیں۔ آپ کو شاید کچھ ایسی ایپلی کیشنز ملیں جنہیں اب آپ مزید استعمال نہیں کرتے ، آپ ایپ اینڈ ویب سائٹ سیٹنگز کے پیج پر کنٹرولز کو بروئےکار لاتے ہوئے باآسانی اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے رسائی حاصل کرکے ان ایپلی کیشنز کو منقطع کرسکتے ہیں۔

اپنی ایکٹویٹی کی تفصیلات لیجئے

اگر آپ مسلسل اس بات پر حیران ہیں کہ آپ نے حادثاتی طور پر کوئی چیز پوسٹ کردی یا کوئی پوسٹ لائک کردی ہے تو پھر آپ کو ایکٹویٹی لاگ میں جاکر دیکھنے سے  باآسانی مدد ملے گی۔ آپکی ایکٹویٹی لاگ میں فیس بک کی تمام سرگرمیاں تاریخ کے ساتھ موجود ہیں جو آپ سرانجام دے چکے ہیں۔ ان میں وہ پوسٹس بھی شامل ہیں جہاں آپ لائک کرچکے ہیں، کمنٹ کرچکے ہیں، فرینڈ ریکویسٹ قبول کرچکے ہیں، چیک ان کرچکے ہیں ، یا تصاویر میں آپ کو ٹیگ کئے جانے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ صرف آپ ہی اپنی ایکٹویٹی لاگ دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ ایکٹویٹی لاگ کھولتے ہیں تو موجودہ سال سے شروع ہوکر تازہ ایکٹویٹی تک تفصیلات ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ اوپر دائیں کنارے پر موجود سال پر کلک کرکے براہ راست اس وقت والی پوسٹ پر چلے جائیں۔ یہ اپنی ایکٹویٹی لاگ باقاعدگی سے دیکھنے کا اچھا طریقہ ہے، اس سے آپ باخبر رہیں گے کہ کیا کوئی مشتبہ سرگرمیاں ہیں۔ آپ اپنے کور فوٹو کے بالکل نیچے دائیں جانب ایکٹویٹی لاگ کے فیچر کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔