بالی وڈ کے 77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
امیتابھ بچن 11 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے ہی ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
میگا اسٹار کا 23 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس پر انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو مہلک وائرس سے صحت یابی کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بالی وڈ اسٹار کے بیٹے و اداکار ابھیشیک بچن تاحال کورونا سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب تک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی ارادھیا بچن بھی مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے، بچن خاندان میں صرف اداکارہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔