گلو کار سلمان احمد کے بیٹوں نے 14 اگست کیلئے گانا تیار کرلیا

 

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و پاکستان میں سارک کے خیر سگالی سفیر سلمان احمد کے بیٹوں شیر جان اور عمران نے 14 اگست کے حوالے سے نیا گانا ’’دل میں پاکستان‘‘ تیار کرلیا۔

دل دل پاکستان کے نام سے مقبول ملی نغمہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے جنون گروپ کے لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد کے بیٹوں نے یوم آزادی کے دن کو شایان شان انداز میں منانے  اور افواج پاکستان اور قومی ہیروز کو ملک کی خاطر گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرنے لئے گانا تیار کرلیا ہے۔

 
ملک کے ممتاز گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں شیر جان اور عمران نے جیم کے نام سے نیا میوزک بیڈ ترتیب دیا ہے اور پہلا ملی نغمہ تیار کیا ہے جب کہ گانے کی کمپوزنگ اور موسیقی شیر جان، عمران اور دوست جنید نے تیار کی ہے۔

 

 انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور میرا سب کچھ اپنے وطن پر قربان ہے، دل دل پاکستان کی طرح یہ گانا بھی مقبول ہوگا۔

سلمان احمد کے بیٹے شیر جان کا کہنا ہے کہ موسیقی سے دلی لگاؤ ہے، میرے بابا میرے آئیڈیل ہیں، تعلیم کے ساتھ موسیقی میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، 14 اگست کو ہمارا گانا دنیا بھر میں ریلز ہوگا اور مزید اس طرح کے گانے کمپوز کیے جائیں گے، میری خواہش ہے کہ ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کیے جائیں۔