اب اپنے مجازی ساتھی کے ساتھ جاگنگ کیجئے


 یورپ اور امریکا میں لوگ واک اور جاگنگ کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔ اگر ورزش کسی ساتھی یا دوست کے ساتھ کی جائے تو اس سے ایک جانب تو جاگنگ میں دلچسپی بڑھتی ہے اور ورزش کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اب آپ کو بار بار کسی دوست کو بلانے کی ضرورت نہیں بس ایک عینک لگائیں تو میدان میں آپ کا ساتھ دینے والا دوست نمودار ہوجائے گا۔ اس ایجاد کا فائدہ یہ ہے کہ انسان دوڑتے ہوئےجلدی نہیں اکتاتا اور دوڑنے والا اپنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا رہتا ہے۔

اس عینک اور نظام کو ’گوسٹ اسپیسر‘ کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کےعمل سے گزررہا ہے۔ یہ انوکھا خیال امریکی نوجوان عبدالرحمان بھٹی نے پیش کیا ہے۔ اس خاص عینک کو ’ملی جلی حقیقت‘ یا مکسڈ ریئلٹی کا نام دیا گیا ہے۔ اب تک لوگوں نے کل 65 ہزار ڈالر کی رقم بطور فنڈنگ دی ہے۔  واضح رہے کہ اس کے موجد عبدالرحمان پرنسٹن میں انجینیئر ہیں۔

اپنے ساتھ دوڑنے والے ہولوگرافک اوتار کی رفتار، سمت اور دیگر ڈیٹا کو آپ خود بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ پر ایک نفسیاتی اثر ہوتا ہے کہ آپ خود کو بہتر بنائے۔ گوسٹ پیسر کے لیے آپ کسی بھی مقام اور کسی بھی جگہ اپنے دوست کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ فوری طور پر جاگنگ شروع کرسکتے ہیں۔


اب تک یہ دنیا کا سب سے ہلکی ورچول ریئلٹی عینک کہہ سکتے ہیں۔ اس میں دوڑتا ہوا آپ کا مجازی دوست آپ کے ہفتہ وار اور ماہانہ اہداف کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس میں غیرمعمولی ڈیٹا بیس بھی شامل جسے اسٹراوا کہا جاتا ہے ۔ اسٹراوا میں پوری دنیا میں کے میں جاگنگ کے ٹریکس کا ڈیٹا بیس شامل ہے اور آپ اپنے علاقے کی تفصیلات بھی ایپ کے ذریعے اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

 

اپنے حقیقی دوست کے ساتھ دوڑیئے

جس طرح آپ دوڑتے ہیں سافٹ ویئر اس کا اندازہ لگاتا ہے اور آپ اسے شیئر کرسکتے ہیں ۔ اس بنا پر آپ اپنے دوست کے دوڑنے کے عین انداز والا مجازی کردار تخلیق کرسکتے ہیں۔ خواہ آپ کا دوست صبح دوڑچکا ہے اور آپ شام کو بھاگ رہے ہیں لیکن اس تفصیلات کو آپ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایپ کی بدولت آپ دل اور نبض کی کیفیت پر نظر رکھ کر اس کے اتار چڑھاؤ کو نوٹ کرسکتے ہیں۔