مصر‘ ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں 

پشاور۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں کئی ماہ کی بندش کے بعد کاروبار زندگی کسی حد تک بحال ہونے لگا ہے‘ مگر ریسٹورنٹس میں اب ایسے انتظامات کئے جارہے ہیں جو سماجی دوری کو برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے منفرد آئیڈیاز سامنے آئے ہیں۔

 جن کے ذریعے ریسٹورنٹس صارفین کیلئے خطرہ کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو بحال کررہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ انسان دوست روبوٹ نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہک کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ صارفین کا آرڈر کیا گیا کھانا و مشروبات اْنکی ٹیبل تک پہنچاتے ہیں۔ شہریوں نے ریسٹورنٹ کے اس اقدام کو بیحد سراہا ہے۔