اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔
آمنہ شیخ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں۔ سب سے پہلے انہوں نے بسم اللہ الرحمان الرحیم کی پوسٹ شیئر کی، جب کہ دوسری تصویر میں ایک خاتون، مرد اور ایک بچے کا ہاتھ نظر آرہا ہے اور ہاتھ کے اوپر شادی کی انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے۔
آمنہ شیخ نے اس پوسٹ کے حوالے سے کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم شادی کی انگوٹھی سے واضح ہوتا ہے کہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ کیونکہ ان کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے فوراً بعد فنکاروں اور ان کے پرستاروں کی جانب سے انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یاد رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ آمنہ اور محب نے 12 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلی تھیں جس کی تصدیق محب مرزا نے ایک شو کے دوران کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور آمنہ اب ساتھ نہیں رہتے دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔
آمنہ شیخ نے فی الحال اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے کہ انہوں نے کسے اپنی زندگی کا ہمسفر منتخب کیا ہے۔