ایمیزون نے پاکستان میں ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس کا مقصد پاکستان میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو فروغ دینا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان میں ایمیزون ڈیٹا سروسز پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سے کمپنی رجسٹر ڈ کرلی گئی ہے پال اینڈریو میکفرسن بطور سی ای او پاکستانی دفتر کی سربراہی کریں گے جبکہ شعیب منیر ڈائریکٹر ہوں گے۔
اس ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی اداروں میں آئی ٹی گورننس اور رسک مینجمنٹ کے فریم ورک کے تحت اس ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ یہ اس شرط کے تحت کیا جائے گا کہ خدمات فراہم کرنے والے پاکستان میں واقع ہوں گے۔ اگر اس اصول پر عمل ہوتا ہے تو او ڈبلیو ایس کو پاکستان میں اپنا ڈیٹا سنٹراور کلاؤڈ سرور قائم کرنا پڑے گا۔
یہاں یہ تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ پاکستان کی پہلی کلاؤڈ پالیسی پاکستان کے ای کامرس پالیسی فریم ورک، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے مطابق تشکیل دی جانی ہے۔ ڈرافٹ ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کی بھی منظوری قریب ہے۔