لاہور۔ اداکار فیصل قریشی کو شوبزکی دنیا میں کام کرتے ہوئے 27سال مکمل ہو گئے‘ انہوں نے 1992 ء میں 18 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ فیصل نے فلم ”سزا“ سے بطور ہیرو اپنے کیریئر کا آغاز کیا‘ انہوں نے ٹی وی پر بھی اداکاری کی اور خوب نام کمایا۔
اداکار کا کہنا ہے کہ شوبز میں آنا کل کی بات لگتی ہے اور پتہ ہی نہیں چلا کہ مجھے کام کرتے ہوئے طویل عرصہ بیت گیا۔ اداکار نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ اور میزبانی بھی کی لیکن جو مزا اداکاری میں ہے وہ کسی اور شعبے میں نہیں‘ میں ہمیشہ اپنے کردار کیساتھ انصاف کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔