ٹوکیو۔جاپانی انجینئرز نے پیزا کھانے کے شوقین افراد کیلئے پیزا وینڈنگ مشین تیار کرلی‘ جو چند منٹوں میں لذیز اور تازہ پیزا فراہم کرتی ہے۔ جاپانی انجینئرز نے دنیا بھر میں پیزا کھانے کے شوقین افراد کی بڑی مشکل حل کردی‘ اب گھنٹوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ منٹوں میں پیزا ہاتھ میں ہوگا۔
ایٹمی دھماکے سے تباہ ہونے والے جاپانی شہر ہیروشیما کے ایک پارک میں پیزا وینڈنگ مشین نصب کی گئی ہے جس میں سے دیکھتے ہی دیکھتے گرما گرم پیزا باہر نکل آتا ہے۔ اس مشین کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پیزا کی تیاری کا مکمل مرحلہ اسی مشین کے اندر ہو تاہے جس میں اوون کی سہولت بھی موجود ہے جو پیزا بناتی ہے۔ تو بس تیار پیزا کھانے کیلئے تیار ہوجائے کیونکہ اب وینڈنگ مشین کا بٹن دباتے ہی گرما گرم لذیز پیزا آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔