عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی فضائیہ کے اڈے البلد میں کاٹیوشا راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج جمعے کی صبح امریکی فضائیہ کے اڈے البلد پر 3 کاٹیوشا راکٹ داغے گئے جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
ابھی تک اس واقعے کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی ملک سے امریکہ کےفوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منظور کر لیا ہے۔