ٹرمپ کا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ


 
واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا  ہے کہ   آئندہ ہفتے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے سے متعلق اقدامات کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پر  پابندیاں 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت بحال کی جائیں گی۔ اس ضمن میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  آئندہ ہفتے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے سے متعلق اقدامات کریں گے، ایران چاہتا ہے کہ میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہوں۔

  ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا روس کی مجوزہ ایران کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا۔ امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف اقدامات امریکا کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے 15 میں سے صرف دو ارکان نے ایران پر پابندیوں کی مدت بڑھانے کی امریکی قرارداد کی حمایت کی ہے۔