ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لڑکی نے اپنے محبوب کے خلاف عصمت دری کا الزام واپس لیتے ہوئے اس سے شادی کرلی۔
کچھ روز پہلے ناندیڑ شہر سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ سچن سرسالہ نامی نوجوان نے اپنے دوست بنٹی کے ساتھ مل کر اس کی عصمت دری کی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
بعد ازاں پر اسرار طور پر لڑکی نے کیس واپس لے کر ریپ کے ملزم کے ساتھ ہی شادی کرلی۔ اس بارے میں میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہوئیں تو حکام نے نو بیاہتا دولہا دلہن کو میڈیا کے سامنے پیش
کردیا۔
لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سچن کو پسند کرتی تھی اور دونوں ہی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اسے لوگوں نے بہکایا کہ سچن دھوکہ دے رہا ہے اس لیے اس کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرادو۔
لڑکی نے کہا کہ اس نے لوگوں کے بہکانے پر اپنے محبوب کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا لیکن اس نے جیل سے مجھے پیغام پہنچایا کہ وہ اب بھی مجھ سے پیار کرتا ہے اور اگر میں کیس واپس لے لوں تو وہ فوری مجھ سے شادی کرلے گا