یوں تو پزل حل کرتے ہوئے آپ نے اکثر منچلوں کو دیکھا ہوگا لیکن ہزاروں ٹکڑوں کو جوڑ کر دیوہیکل پزل حل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
لیکن برطانوی طالبعلم کی ذہانت اور مہارت کی داد دینی پڑے گی جو سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ٹکڑوں کو جوڑ کر پزل حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Nathan نامی طالب علم نے 35 گھنٹوں کی طویل محنت کے بعد پزل کے 4 ہزار ٹکڑے جوڑ کر دنیا کا نقشہ بنا ڈالا۔
برسٹل کے رہائشی یونیورسٹی طالب علم نے دنیا کے نقشے کی تصویر کے 4 ہزار ٹکڑے 35 گھنٹوں کی طویل محنت کے بعد جوڑ کر سب کو حیران کر دیا۔