جاپان کی پروڈکشن کمپنی نے کورونا کے دوران مصنوعی طور پر دنیا کا پہلا ایسا بھوت بنگلا تیار کیا ہے جہاں بدروحیں شہریوں کو سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ڈراتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں دنیا کا پہلا ڈرائیو ان بھوت بنگلا تیار کیا گیا ہے، گیراج میں بنائے گئے بھوت بنگلے کا ایک سیشن 20 منٹ کا ہوتا ہے۔ جس میں طرح طرح کے بھوت اور زومبیز صارفین کو ڈراتے ہیں۔ اس دوران بدروحوں اور شہریوں کے درمیان سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔
اس بنگلے کا تجربہ کرنے کیلئے آنیوالے لوگوں کو اپنی گاڑی میں آنا ہوتا ہے اور انہیں 75 ڈالر کی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ اگر کسی صارف کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے تو اسے بھوت بنگلے کی فیس کے علاوہ 1000 ین الگ سے دینے ہوں گے جس کے بعد انہیں کمپنی کی اپنی گاڑی کی سہولت دی جائے گی۔