امریکہ میں 2 ماہ کا بچہ بول پڑا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کیسیا کیمرون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے روان کو کہا کہ ”میں تم سے پیار کرتی ہوں“ بچے نے یہی الفاظ دہرا کر والدہ سمیت دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

 سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں کی جانب سے ”میں تم سے پیار کرتی ہوں“ کہنے پر بچہ اپنی لڑ کھڑاتی زبان میں کہہ رہا ہے کہ میں ”آپ سے پیار کرتا ہوں“۔

 بچے کی والدہ بچے کی اس حرکت پر حیران رہ گئیں اور مسکرا دیں۔

 مذکورہ ویڈیو کو روان کی دادی نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ ’میرا پوتا باصلاحیت ہے“۔ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

 ایک صارف نے لکھا کہ اب اس بچے کیلئے نوکری ڈھونڈنے اور کچھ بل ادا کرنے کا وقت ہے۔


 سوشل میڈیا پر ایک صارف نے حیران ہوتے ہوئے لکھا کہ اس نے آپ کی باتوں کو دہرایا ہے۔