امارات کودفاع کے لیے جدید دفاعی آلات دیں گے،امریکہ 

 

تل ابیب۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو درپیش خطرات سے دفاع امریکا کی ذمہ داری ہے۔

 امریکا متحدہ عرب امارات کو ایرانی خطرے سے بچاؤ کے لیے جدید دفاعی آلات اور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پومیو نے  تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے  ملاقات کے دوران مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور امارات کے درمیان 20 سال سے زاید عرصے سے دو طرفہ سلامتی کے شعبے میں تعاون جاری ہے۔

اس موقعے پر نیتن یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے معاہدے میں اسرائیل کو اسلحے کے معاہدے کی کسی بھی طرح قبولیت شامل نہیں ہے۔