سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات منسوخ

 

جدہ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی، ملاقات کو خفیہ رکھے جانے کا منصوبہ تھا جوکہ صرف ہاتھ ملانے تک محدود تھی۔

ملکی و غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے امریکا میں موجودگی تک اس دورے کو خفیہ رکھنے کی شرط رکھی تھی جبکہ محمد بن سلمان کی امریکا سے وطن واپسی کے بعد ملاقات کی وڈیوجاری کیے جانے کا منصوبہ تھا لیکن یہ منصوبہ منظر عام پرآنے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات سے معذرت کرلی ہے

 امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار اہم اسرائیلی ہم شخصیات کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جس کا مقصدیو اے ای اور سرائیل کے درمیان باقاعدہ کمرشل پروازوں کا آغاز کرنا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیر اعظم کے مابین کسی ملاقات کی منصوبہ بندی نہیں کی جاسکتی۔