نیویارک۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایران پر پابندیاں جاری رکھنے سے متعلق امریکی درخواست مسترد کر دی ہے۔
سکیورٹی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 13 نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبے کی تحریری مخالفت کر دی۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے 13 ارکان نے امریکی مطالبے کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ طے پا جانے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو برقرار رکھنا درست عمل نہیں ہوگا۔
اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے۔