سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکہ میں پرتشد د مظاہروں میں 2افراد ہلاک، 2زخمی 

 

وسکونسس۔مریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں میں 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے تیسرے روز بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوچکی ہے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ پر لوگ چیخ رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کی گئی۔

ہجوم نے رائفل لے کر سڑک پر بھاگتے والے ایک شخص کا تعاقب کیا، انہیں یقین تھا اس نے کسی اور شخص کو گولی ماری تھی۔مظاہرین میں سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر اسلحہ بردار شخص نیچے گر ا دیا اور مظاہرین نے اس کی بندوق چھین لی۔مذکورہ شخص کو قریب سے گولی مار دی گئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے اور راہگیروں نے ان کی مدد کی۔عینی شاہدین کے مطابق جیکب بلیک دو پولیس اہلکاروں سے دور چلا گیا تھا اور اپنی کار کا دروازہ کھول رہا تھا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کار میں جیکب بلیک کے تین بیٹے موجود تھے۔ان کے اہل خانہ اور وکلا نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے 7 گولیاں چلائی جس میں سے 4 گولیاں جیکب بلیک کو لگی۔