ٹک ٹاک کے امریکی سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

 


واشنگٹن۔دنیا کی مقبول سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکی سربراہ کیوین مائر مستعفی ہو گئے ہیں۔

 ٹک ٹاک چینی ادارے بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔

 امریکی حکومت کا کمپنی پر دباؤ تھا کہ وہ اس کی ملکیت امریکی کمپنی کو بیچ دے۔

 حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے اور ستمبر کے وسط سے اس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے کافی عرصے سے کوشش کر رہی ہے۔