نائیجیریا،بوکو حرام کی درندگی،ایک ہی رات میں 75افراد ہلاک

 

ابوجا. شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام  نے ایک   ہی رات میں 75 افراد کو ہلاک کر ڈالا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  نائیجیریا  کی پارلیمانی عسکری کمیٹی کے صدر اور جنوبی بورنو کے سینیٹر  علی ندوما نے کہا ہے کہ بوکو حرام نے صوبہ بورنو کے علاقے گووزا میں ایک ہی رات کے دوران 75 عمر رسیدہ افراد کو ہلاک کر ڈالا  جس کے باعث علاقے میں عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ بطور سینیٹر میں بھی علاقے میں جانے سے خائف ہوں،ان حملوں کی وجہ سے ہر روز اموات ہو رہی ہیں،ہماری حفاظتی قوتیں  ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہیں مگر صورت حال کافی خراب ہے۔ 

سینیٹر نے مزید کہا کہ  ان حملوں کے علاوہ مقامی آبادی فاقہ کشی کا بھی شکار ہے اور اگر سماجی بہبود کی تنظیمیں نہ ہوں تو یہ صورت حال مزید خراب ہو جائے۔