پرانے لیمپوں اور جوتوں سے تھری ڈی پورٹریٹس کی تیاری


 چیک ریپبلک میں ایک آرٹسٹ ایسے تھری پورٹریٹس بنانے میں ماہر ہے جنہیں خاص زاوئیے سے دیکھنے پرہی پوری تصویر نظر آسکتی ہے۔


الیوژن آرٹسٹ پیٹرک پروسو معروف شخصیات کے تھری ڈی پورٹریٹس بناتے ہیں لیکن ان کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے بجائے پرانے کمپیوٹرز، لیمپوں اور یہاں تک کہ پرانے جوتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ چیک ری پبلک کے اس آرٹسٹ کی یہ مہارت دیکھ دنیا دنگ رہ گئی ہے۔

دیکھنے والے ایک خاص فاصلے پر اور ایک خاص مقام پر کھڑے ہو کر ہی ان کا بنایا شاہکار دیکھ سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان پورٹریٹس کو عظیم شاہکار قراردے چکے ہیں۔