3 سالہ بچی پتنگ کے ساتھ اڑ گئی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تائیوان میں ایک فیسٹیول منعقد ہوا جس کے دوران 3 سالہ بچی پتنگ کے ساتھ اڑ گئی جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق تائیوان میں سالانہ فیسٹیول کے دوران تین سالہ بچی کو پتنگ سے بندھا دیکھا گیا جو کہ 100 فٹ بلندی پر اڑتی نظر آرہی ہے۔

اتوار کو بچی ہنچو شہر کے نان لیوبندرگاہ میں پتنگ میلے میں حصہ لے رہی تھی کہ جب اسے پتنگ کے ساتھ اُڑتا دیکھا گیا۔

ہجوم کے موجود افراد سارا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ واقعے کی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

بچی کو زمین پر کھینچنے کے لیے شدت سے جدوجہد کی گئی۔

تاہم مذکورہ واقعے کے بعد بچی کو محفوظ طور پر زمین پر اتار لیا گیا، بچی اس سارے واقعے کے بعد کافی خوفزدہ تھی لیکن اس کے چہرے پر کچھ خارش کے علاوہ کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔