شکاگو۔پاکستانی نژادامریکی آئی ٹی ماہر، لابیسٹ اورپاکستانی کمیونٹی لیڈررانازمان سعید جو شکاگو پبلک سکول کی 700 برانچوں کے ساتھ بطورہیڈآئی ٹی کنسلٹنٹ بھی وابستہ ہیں نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے امریکہ میں روزگار اور کاروبار کے مواقع پیداکرنے کا میگا منصوبہ لانے کا عندیہ دیدیا۔
میڈیاکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے بتایا کہ آج کل دنیامیں تمام کاروبار آن لائن ہورہے ہیں اور ایمزون جیسی بڑی کمپنیاں اس کام کولیڈ کررہی ہیں اور ان کانیٹ ورک ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی پھیل چکا ہے بدقسمتی سے یہ کمپنیاں پاکستان میں کام نہیں کررہی ہیں۔
رانازمان سعید نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر ایمازون اور پیپال جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ بات کررہے ہیں اور ایسا میکنزم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے کام میں آنے والی تکنیکی اورپالیسی مشکلات کاحل نکل سکے۔انکا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے پاکستان جانے سے یوتھ کیلئے روزگاراوربزنس کے مواقع پیداہونگے۔
رانازمان سعید نے بتایا کہ امریکہ میں آئی ٹی کی مارکیٹ پربھارت کاقبضہ ہے میں چونکہ خود اس فیلڈ سے وابستہ ہوں تو اس لئے شروع سے میرے ذہن میں تھا کہ پاکستانی یوتھ کو بھی اس شعبے میں آنا چاہئے۔ اس معاملے پر میں نے ایک کمپنی بنائی ہے جوامریکہ سے بزنس کنٹریکٹ لے کرآئی ٹی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو دے گی تاکہ وہ پاکستان میں اپنے گھر پرکام کرکہ پیسے کماسکیں۔
رانازمان سعید نے بتایا کہ ہمیں ترقی کرنی اورقوموں میں اپنا نام بنانا ہے تواپناسسٹم بدلنا ہو گا کیونکہ اس سسٹم سے عام آدمی کاصرف استحصال ہورہا ہے اور مخصوص طبقہ امیرسے امیرترہورہاہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے عام آدمی میں اپنے حقوق کاشعور پیدا کرنے کے لیے ایک نئی جماعت بنانے کاخاکہ بنادیاہے جس کانام عوامی راج پارٹی ہوگا۔