اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی۔اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی)کے اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ  اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ 

مارچ کے بعد شرح سود 13.25فیصد سے گھٹ کر7فیصد کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ سال بہترین مارکیٹ قرار پائی ہے۔ 

کورونا وبا سے دنیا کے تمام ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔